Wednesday, September 8, 2021

Latka Hua Pait Kam Karne Ka Tarika

 

Latka Hua Pait Kam Karne Ka Tarika



Latka Hua Pait Kam Karne Ka Tarika
لٹکے ہوئے پیٹ کا شرطیہ علاج جانیئے حکیم شاہ نظیر کا ایسا نسخہ جو کرے پیٹ کی چربی جڑ

 سے ختم

اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد موٹی ہو جاتی ہے اور ان کا پیٹ بھی لٹک جاتا ہے یہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث ہوتا ہے جبکہ آج کل کم عمر بچیاں بھی وزن بڑھنے اور جسم میں چربی کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔


ایسی خواتین و مرد کے لئے آج ہم لائے ہیں حکیم شاہ نظیر کا ایسا نسخہ جو شرطیہ طور پر جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کر دے گا۔

• جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کرنے والا تیل

ایلوویرا آئل یعنی روغنِ ایلوویرا لیں اس کی 120 ملی لیٹر مقدار ایک بوتل میں ڈالیں اب اس میں روغنِ زراوند 30 ملی لیٹر شامل کریں اب اس میں روغنِ چترک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس تیل کو گھٹنوں سے لے کر گردن تک نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں۔
اس کا روزانہ 15 منٹ مساج کریں اور پھر نہا لیں۔
یہ جسم میں جذب ہو کر جسم کی اضافی چربی کو حیرت انگیز طور پر پگھلائے گا اور اسکن ٹائٹ کرے گا۔

<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2126990552572764"

     crossorigin="anonymous"></script>

 

 







املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے

 املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد


 

 

 زرد رنگ کے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے "گولڈن رین ٹری" کے نام سے مشہور، املتاس کے صحت پر بے ش



مار فوائد ہیں اس کا پھل پتے، پھول ہوں یا جڑ سب ہی جڑی بوٹیوں کے طور پر ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

املتاس ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے اور جسم کو متعدد مائیکروبیل انفیکشن سے بچاتا ہے اس میں بائیو ایکٹیو اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں اور جراثیم کش، اینٹی پرورائٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات قبض، عام سردی، آنتوں اور جلد کے امراض سے نجات دلاتی ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں۔



املتاس کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں، تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور حاصل کر سکیں کئی بیماریوں سے

 نجات تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• املتاس کے فوائد

• دل کی کارکردگی

املتاس ایک ایسی بوٹی ہے جس کے استعمال سے امراضِ قلب سے بچاؤ ممکن ہے اور یہ دل کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے، اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے اور یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔

• ذیابطیس

ذیابطیس ایک ایسا مرض بن گیا ہے جس سے آپ کل بہت تیزی سے ہر دوسرا شخص متاثر ہو رہا ہے، املتاس کے استعمال سے ذیابطیس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

• قبض کی شکایت

اگر کسی کو سالوں سے قبض کی شکایت ہو تو پکی ہوئی املتاس کا گودا استعمال کرے پرانے سے پرانہ قبض دور ہو جائے گا جبکہ قبض کی وجہ سے باہر نکلا ہوا پیٹ بھی کم ہو جائے گا۔

• پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے مفید

اکثر لوگ بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، ایسے میں اگر املتاس کی پکی ہوئی پھلی کا دو انچ کا ٹکڑا لے کر اس میں سے گودا نکال کر اسے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف کے ساتھ بھگو دیں اور رات بھر بھگونے کے بعد صبح نہار منہ اسے چھان کر پانی پی لیں تو پیٹ کی اضافی چربی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

• ماہواری کے بےقاعدگی

اکثر خواتین ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور دو ماہ تو کبھی 4 ماہ تک ماہواری رک جاتی ہے ایسے میں اگر املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھِلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو کو صبح اسے چھان کر یہ پانی پیا جائے تو اس سے چند ہی دنوں میں ماہواری آ جائے گی کم سے کم 5 دن اس کا استعمال کریں اور ماہواری آتے ہی اس کا استعمال روک دیں۔

• احتیاطی تدابیر

دودھ پلانے والی خواتین املتاس کا استعمال نہ کریں اور حمل کے دوران بھی خواتین کو اس بوٹی کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ املتاس گرم مزاج ہوتی ہے اور ایسی حالت میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2126990552572764"

     crossorigin="anonymous"></script>

 

 

انجیر کھانے کے 22 فائدے


انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین) ۔ یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے ۔ نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے ۔ چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے ۔ انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ۔
پھگوڑی انجیر کو بنگالی میں آنجیر ، عربی میں تین اور انگلش میں فِگ ، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں ۔ اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے ۔



عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔ فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے ۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے ۔ اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو ۔ اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے ۔ عرب ممالک میں خاص طور پر اسے پسند کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ہاں بھی بکثرت دستیاب ہے اور اسے ڈوری میں ہار کی شکل میں پروکرمارکیٹ میں لاتے ہیں ۔ یہ بنیادی طور پر مشرقی وسطی اور ایشیائے کو چک کاپھل ہے ۔ اگرچہ یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے ۔ مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتا ۔ اس لئے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کو چک سے منگول اور مغل اسے یہاں لائے ۔ انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ۔ ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوگا ۔



انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے ۔ یہ قابل ہضم ہے اور فضلات کو خارج کرتا ہے ۔ مواد کو باہر نکال کر شدت حرارت میں کمی کرتا ہے ۔ جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتاہے ۔ انجیر کی بہترین قسم سفید ہے ۔ یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے ۔ زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے ۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتاہوتو اس کا گود ہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے ۔ اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے ۔

اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔
* انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں ۔
* انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں ۔ چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتی ہے ۔


* خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا ۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے ۔
* سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے ۔
* انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے ۔
* کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے ۔
* انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے ۔
* کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔
* کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے ۔
* انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔
* انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے ۔

* انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے ۔
* انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے ۔
* تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔
* انجیر پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے ۔
* جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے ۔
* انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے ۔
* جن لوگوں کی ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں ، پھر سات دانے بادام ، ایک اخروٹ کا مغز ، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں ۔
* کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے ۔
* بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
* میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملاکر کھانے سے کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے ۔
* انجیر تازہ اور نرم لینی چاہیے ۔ کالی اور سوکھی انجیر میں بعض اوقات سفید کیڑے نظر آتے ہیں ۔ ایسی انجیر بہت نقصان دہ وہوتی ہے ۔

 

اگر آپ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں تو ان کو انجیر لازمی کھانی چاہیئے؟ جانیں انجیر سے متعلق وہ حقائق جو ہر خواتین کی صحت کے لئے مفید ہیں۔۔۔

 

اگر آپ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں تو ان کو انجیر لازمی کھانی چاہیئے؟ جانیں انجیر سے متعلق وہ حقائق جو ہر خواتین کی صحت کے لئے مفید ہیں۔۔۔

انجیر کے بارے میں اکثر خواتین کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ اس کو استعمال نہ کریں یہ بہت گرم ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء ، گلوکوز، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں جوکہ اس کو خواتین کے لئے بھی کئی طرح سے مفید بناتے ہیں۔

فوائد:

• آجکل خواتین میں شوگر کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ جسمانی پیچیدگیاں بھی بن رہی ہیں اور اگر روزانہ ایک انجیر گرم پانی کے ساتھ استعمال کی جائے تو اس سے آپ کی شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی اور شوگر کی وجہ سے وزن بھی نہیں بڑھے گا۔

• انجیر میں وٹامن سی، بی اور فاسفورس پایا جاتا ہے جوکہ جلدی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• جن خواتین کو ماہواری پیچیدگیاں ہیں وہ انجیر کو ضرور استعمال کریں۔

• خواتین کی اندرونی صحت کو بحال رکھنے کے لئے فائبر کی 35 گرام مقدار دن بھر میں ضروری ہے جوکہ آپ کو انجیر سے باآسانی مل سکتی ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال خواتین کے لئے مفید ہے۔

• یہ تولیدی صحت کے لئے بہت ضروری غذا ہے کیونکہ اس میں میگنیز، میگنیشئم اور اہم اجزاء پائے جاتے ہیں جو حمل سے قبل اور بعد میں ہونے والے مسائل سے بچانے میں مددگار ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں

Almond Oil Benefits for Skin Beauty

 

Almond Oil Benefits for Skin Beauty

Today, we will especially discuss about the advantages of almond oil especially for skin. Do you know this oil puts great effect on every type of skin? Yes. It does. Let's know more how almonds oil improves our skin.

ایک تیل جو آپ کی خوبصورتی بڑھائے
یہ تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے کہ بادام کے بہت سے صحت مند فوائد ہیں اس کو کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بال مضبوط، گھنے اور چمکدار ہوجاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بادام کا تیل ہر قسم کی جلد پر بھی اپنا اچھا اثر دکھاتا ہے ؟ جی ہاں آئیے جانتے ہیں کہ بادام جلد کو خوبصورت بنانے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

جلد میں نمی پہنچانے :
بادام کا تیل ہر جلد کے مطابق اثر کرتا ہے چاہے وہ ڈرائی اسکن ہو یا نارمل اسکن، یہ تیل بہت ہی ہلکا ہوتا ہے جس سے یہ جلد میں آسانی سے سماجاتا ہے ۔ لیکن یہ سب سے زیادہ بہتر خشک جلد کے لئے ہوتا ہے ، صرف اس کا روزانہ مساج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ جلد میں نمی پہنچاتا ہے ۔

Benefits for Moisturizing Skin

Almonds oil is better for all types of skin, for dry and for normal too. It is very light and permeates quickly into skin easily. However, it is best for dry skin. You only need to do massage with it for keep your skin moisturized.

پھٹے ہونٹ:
کیا آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہیں ؟ اگر ہونٹ پھٹے ہوں تو ان پر بالم کی جگہ بادام کے تیل سے بنا ہوا لپ گلاس لگائیں یا اس کے لیے لپ گلاس گھر میں تیار کریں ۔ آپ چار پانچ قطرے بادام کا تیل، چائے کا ایک چمچ شہد میں اچھی طرح سے مکس کریں اس کو ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ دیجئے اور ہفتہ بھر آرام سے ہونٹوں پر لگائیے ۔ اس کے استعمال سے آپ کے ہونٹوں پر گلابی چمک آجائے گی اور وہ صحت مند بھی ہوجائیں گے ۔

Chapped Lips

Did your lips chap? Anyone with chapped lips should apply almond oil lip gloss which will do way better than ordinary market balms. It will make your lips shiny, beautiful and healthy.

How to Make Almond-Oil Lip Gloss

Mix 4 to 5 drops of almonds oil with one teaspoon honey well. Store it in an air-tight container and apply on your lips whole week. It will make your lips pinky and glossy.

جھریاں :
بادام کے تیل میں وٹامن اے اور بی پایاجاتا ہے ، جسے چہرے پر لگانے سے جھریاں دور ہوجاتی ہیں ۔ اس تیل سے آپ اپنے چہرے پر رات کو مساج کریں اور سوجائیں صبح اُٹھ کر چہرہ نارمل طریقے سے دھولیں اس سے چہرے کی چمک واپس لوٹ آئے گی ۔

For Face Wrinkles

Thanks to nature for providing vitamins A and B in the form of Badam Tel. It can remove wrinkles from your face. Massage your face with it before sleeping and wash in the morning as you do normally. Within some days, your face would start becoming fresher.

سیاہ حلقے :
آنکھوں کے نیچے اور اردگرد سیاہ حلقوں کا ہونا بہت مسئلہ ہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لئے بادام کا تیل لے کر مساج کیجئے ، کچھ ہی عرصہ بعد آپ نوٹ کریں گے کہ سیاہ حلقے بالکل کم ہوچکے ہوں گے یا ختم ہوجائیں گے ۔

Almond Oil for Dark Circles

Getting black circles around eyes is very common. Nobody likes it. To remove them, again you can take benefit from almond oils. Start massaging the area with oil and after some days, you would observe that the circles are either lightened or totally removed.

اسکرب :
بادام کے تیل کو فیشل میں کیاجانے والا اسکربنگ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ صفائی کی شکل میں بھی اسکرب کرنے سے چہرے کی ساری گندگی صاف ہوگی اور مردہ جلد بھی نکل جائے گی ، آپ کو صرف ایک چمچ چینی کے ساتھ بادام کا تیل ملانا ہوگا اور اس اسکرب سے چہرے کی اینٹی کلاک وائز ڈائریکشن میں اسکربنگ کرنا ہوگی ۔

Scrub

Oil of almonds can also be used in facial scrubs. It will clean all dirt out of your face. It also helps in removing dead skin cells.

How to Use as Scrub

Mix one spoon sugar with almonds oil well and scrub your face with this mixture in anti- clockwise directions. You would see the difference!

Almond is good for beauty and so does its oil. It offers lots of beauty benefits with healthy effects. Using almond oil on skin helps achieve a shiny and smooth skin. It is also good for hair. It strengthens hair roots, makes them shinier and good looking. Similarly, it makes your skin delicate, shining and soft. Beauty experts worldwide suggest almond oil for beautiful skin and hair.

Who doesn't know about benefits of almonds? Everyone knows that almonds are good for memory, eye sight and it's oil is good for hair as well. But do you know that almonds oil is also beneficial to achieve a gorgeous and healthy skin. It nourishes the skin, makes it moist and beautiful. It also improves dryness of the lips. Moreover it is helpful to remove dark eye circles and wrinkles of the face.

If you are seriously looking to improve your beauty, read the tips given in this article and beautify yourself incredibly.

خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

 

خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

تھریڈنگ، ویکسنگ اور شیوونگ اس سب کی ضرورت خواتین کو غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے پڑتی ہے لیکن آج کل یہ مسئلہ 10 میں سے ہر 8 خواتین کا ہے کیونکہ ہر دوسری خاتون چہرے پر غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ بال اگر اپرلپ کے ہوں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب ہیخود سے نکال سکتی ہیں، مسئلہ جب بڑھتا ہے جب گالوں اور تھوڑی پر نکل آئیں کیونکہ یہ مردانہ مشابہت لگنے لگتی ہے۔
دراصل چہرے اور جسم پر اس طرح غیر ضروری بالوں کے نکلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیئے مشہور ڈرمٹالوجسٹ کی رائے جو کہ ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے۔

ماہرین کی رائے:

٭ ہرسوٹیزم ایک ایسی حالت ہے جس میں صرف ان خواتین کے جسم پر ہارمونز کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے یا پھر اندرونی کمزوری ہوتی ہے۔

٭ پولی سسٹک اوورین سنڈرو:

یہ مسئلہ اس وقت خواتین کے ساتھ ہوتا جبکہ ان کے ماہواری میں کوئی بگاڑ آتا، یا وقت پر نہ ہونا، وقت کے بعد ہونا، کم یا زیادہ ہونے سے واقفیت رکھتا ہے۔

وجہ:

٭ یہ دونوں مسائل اس وقت ہوتے ہیں جبکہ غذا میں یا جسم میں مختلف طریقے سے اضافی کیمیکلز یا ناقص غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے، ڈپریشن، پریشانی اور مستقل سوچنا، غم، تکالیف زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ذہنی ٹینشن عبور پر ہو تو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

گھریلو ٹپس:

٭ انڈہ:

• ایک انڈے کی سفیدی کو پیالی میں نکالیں اس میں ایک آئس کیوب (برف کا ٹکڑا) ڈالیں اور 2 سیکنڈ چھوڑ دیں۔
• اس کے بعد ایک کاغذ یا جینز کے کپڑے کو اس میں ڈبوئیں اور چہرے پر رکھ کر چسپاں کرلیں۔
• 15 منٹ بعد اس کو کھینچ کر اتاریں۔
اس طرح کرنے سے اضافی بالوں کے فولیکلز جلدی ہی نکل آئیں گے اور بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔

٭ ویزلین:

۰ ایک چمچ ویزلین میں چار چمچ آٹا، ایک چمچ میدہ اور انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں۔
۰ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔
۰ اس کے بعد ایک ٹشو پیپر کو گلیسرین میں ڈپ کریں اور چہرے پر لگا لیں۔
۰ تھوڑی دیر تک ٹشو کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر بالوں کی مخالف سمت سے کھینچ کر اُتاریں۔
یہ ایک آسان طریقہ ہے اس کو ضرور استعمال کریں۔

٭ سپیئر منٹ:

سپیئر منٹ کی چائے پینے سے بھی یہ مسئلہ جلدی حل ہوسکتا ہے اس کے لئے آپ ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں پانچ سے چھ پتے سپیئر منٹ کے ڈالیں اور جوش دے کر چھان لیں۔ نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔

٭ ہلدی اور وائٹ گلو:

• وائٹ گلو کے نام سے ایک سفید رنگ کی گلو مارکیٹ میں دستیاب ہے آپ اس کو لیں اور ایک پیالے میں تقریباً دو چمچ نکال لیں۔
• اس میں دو چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
• اگر یہ مکسچر بہت گاڑھا ہو رہا ہے تو اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
• اس کو لگانے کے لئے ہاتھوں یا جس جگہ کا ویکس کرنا ہے اس کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
• پھر کریم کو ہاتھ یا چمچ کی مدد سے مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
• اب کسی بھی گیلے کپڑے کی مدد سے اس کریم کو ہاتھوں سے ہٹا لیں اور پانی سے دھو لیں۔
ہوگیا ویکس بغیر کسی درد کے، وقت بھی بچ جائے گا اس ویکس سے اور جلد پر نشانات بھی نہیں ہوں گے۔

٭ پھٹکری:

دو چمچ ہلدی، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیں۔
• پھٹکری کے ایک انچ کے ٹکڑے کو پیس لیں اور آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر بھی ہلدی پیسٹ میں ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
• اس پیسٹ کو انگلی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک خشک ہونے دیں۔ • پھر ہاتھ کی مدد سے اس پیسٹ کو رگڑ کر ہٹائیں۔
• آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر کو پانی میں مکس کریں اور اپرلپ پر لگا لیں۔
• خشک ہونے پر ٹشو سے صاف کرلیں۔
اس ٹپ سے آپ کے چہرے کے بال بھی صاف ہو جائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی جس کی وجہ سے بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔

ماہواری کی بےقاعدگی دور کرنے کے لئے وہ گھریلو نسخے جو کریں ماہواری کے مسائل کا خاتمہ

 

ماہواری کی بےقاعدگی دور کرنے کے لئے وہ گھریلو نسخے جو کریں ماہواری کے مسائل کا خاتمہ

ماہواری میں بےقاعدگی خواتین کی صحت کا ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو ان کی صحت بہت انتہائی منفی اثرات ڈال سکتا ہے اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ماہواری کے مسائل کو دور کرنے کے لئے چند آسان اور گھریلو علاج جس سے آپ کو بےحد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ماہواری میں بےقاعدگی کی وجوہات

• ہارمونز میں گڑ بڑ خواتین کی ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ بنتی ہے۔
• اگر خواتین مسلسل کسی بیماری میں مبتلا ہیں جیسے بخار، ٹی بی یا پھر تھائیرائیڈ وغیرہ تو یہ بھی ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ ہو سکتی ہے۔
• اگر خواتین میں جسمانی سرگرمی نہ ہو اور وہ بلکل آرام کی حالت میں رہتی ہوں تو یہ بھی ماہواری کی وجہ بن سکتی ہے۔
• زیادہ مانع حمل ادویات اور گولیوں کا استعمال ماہواری کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
• ضرورت سے زیادہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کا شکار رہنے کی وجہ سے خواتین میں ماہواری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
• پی سی او ایس کا شکار خواتین بھی ماہواری کی بےقاعدگی کا شکار ہو سکتی ہیں۔
• ماہواری میں بےقاعدگی کی صورت میں خواتین اور بچیوں کو چاہیئے کہ وہ فوری کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔ ماہواری کے مسائل دور کرنے کے گھریلو طریقے
• ماہواری کی بےقاعدگی کا شکار خواتین کو اپنی روز مرہ زندگی میں یوگا، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کو لازمی شامل کرنا چاہیئے۔
• اگر آپ کسی قسم کے کھیل میں حصہ لیں اور روزانہ کھیلیں تو اس سے بھی جسمانی کھچاؤ اور تناؤ دور ہوتا ہے اور ساتھ ہی ماہواری کے مسائل دور ہوتے ہیں۔
• اگر آپ کی ماہواری کے دن چل رہے ہوں تو ایسے میں کوئی بھاری چیز نہ اُٹھائیں اور ایسی ورزش نہ کریں جس سے ماہواری میں نقصان ہو۔
• ماہواری کی بےقاعدگی کو دور کرنے کے لئے ادرک کا قہوہ بنا کر پیا جا سکتا ہے ادرک اور دارچینی کا قہوہ بنا کر پینے سے ماہواری کی بےقاعدگی دور ہوگی۔
• ماہواری کے دوران اگر درد کی شدت زیادہ ہو تو ادرک کا قہوہ پینے سے درد دور ہو جاتا ہے۔
• ماہواری کی بےقاعدگی دور کرنے کے لئے آپ کو ذہنی دباؤ اور تناؤ سے دور رہنا ہوگا اور خود کو پُرسکون رکھنا ہوگا۔
• اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں اچھی اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں۔
• ماہواری میں بےقاعدگی کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ گھریلو طریقے آزمانے کے بعد بھی ماہواری کی بےقاعدگی اور مسائل دور نہ ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں کیوںکہ ماہواری کی بےقاعدگی اور اس کے مسائل کچھ سالوں بعد حمل میں بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

Latka Hua Pait Kam Karne Ka Tarika

  Latka Hua Pait Kam Karne Ka Tarika لٹکے ہوئے پیٹ کا شرطیہ علاج جانیئے حکیم شاہ نظیر کا ایسا نسخہ جو کرے پیٹ کی چربی جڑ  سے ختم اکثر ...